مقبوضہ جموں و کشمیر

انتہا پسندہندوﺅ ں کا میرے گھر پر حملہ میرے بیان کی صداقت ظاہر کرتا ہے، سلمان خورشد

نئی دلی 17 نومبر (کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید ہندو تو ا کے حوالے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ ہندوتوا انتہا پسندوںنے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور آگ لگا دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسند سلمان خورشید کی تازہ ترین کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ کے خلاف انتہائی آگ بھگولہ ہیں جس میں انہوں نے ہندوتوا نظریے پر کڑی تنقید کی ہے۔سلمان خورشید نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نے کہا کہ جو لوگ ان سے متفق نہیں ہیں انہوں نے نینی تال میں میرے گھر پر حملہ کر کے وہ ساری باتیں سچ ثابت کیں جو میں کتاب میں انکے بارے میں لکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیان کی صداقت اب ان کے عمل سے عیاں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button