مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:غیر قانونی طورپر نظربند حریت کارکن کی والدہ کاسرینگر میں انتقال 

images (1)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طورپر نظر بند حریت کارکن عامر احمد گوجری کی والدہ کے سرینگر میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عامر احمد گوجری نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قید ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس اور دیگر حریت رہنمائوں سلیم زرگر اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حریت رہنمائوں نے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل اور مظلوم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button