تعزیت

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء اشرف ڈار کے والد کامقبوضہ کشمیرمیں انتقال

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمد اشرف ڈار کے والد بھارت کے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قیموہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شا خ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں محمد اشرف ڈار کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیان میں مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے ۔ اشرف ڈار سی بی آر ٹائون اسلام آبادمیں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button