اسلام آباد: حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے معروف کشمیری صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر اطہر مسعود وانی اور انکے بھائی ظفر وانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہاکہ یکے بعد دیگرے دو بھائیوں کی رحلت خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور پوری حریت قیادت سوگوا رخاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اطہر مسعود وانی کے انتقال کا غم ابھی تازہ تھا کہ ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال کی افسوسناک خبر آ گئی۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔