مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : ٹریفک پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار منیر احمد ضلع کے علاقے چی میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔







