مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار منگل کو ضلع کے علاقے پانتھہ چوک میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مغربی بنگال کارہائشی نائک بسواس سرینگر کے علاقے پانتھہ چوک میں ڈیوٹی پرتعینات تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوگیا۔اسے فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھرقابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ منگل کوضلع شوپیاں کے علاقے حبدی پورہ میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمدکیاگیاہے۔ آئی ای ڈی کا معلوم ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا،جس نے اسے ناکارہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button