مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مارکارروائیاں ، شہری ہراساں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میںچھاپے مارے اوربے گناہ شہریوں کو ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے ہندواڑہ اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں نام نہاد تحقیقات کی آڑ میں ایک درجن کے قریب مقامات پرچھاپے مارے اورتلاشی لی۔ہندواڑہ کے علاقے گلوورہ میں ایک مقامی تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیاجہاں تلاشی کارروائی کے دوران این آئی اے اہلکاروں نے اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات کی جانچ کی۔اسی طرح ضلع کولگام میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لئے گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔مقبوضہ علاقے میںبھارتی ایجنسیوں کی جانب سے اس طرح کے چھاپے ایک معمول بن چکے ہیں جہاں مختلف بہانوں سے بے گناہ شہریوںکو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تفتیشی ایجنسیوں کو اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ایک ہتھیارکے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جو علاقے میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے جابرانہ طرز عمل کی عکاسی کرتا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button