مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام محمد صفی کی طرف سے ولی محمد عادل کو شاندار خراج عقیدت

راولپنڈی 14 دسمبر (کے ایم ایس)
تحریک حریت کے کنوینر غلام محمد صفی نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے معروف رہنماء اور حریت رہنما محمد مصدق عادل کے والد ولی محمد عادل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے راولپنڈی میں تحریک حریت کے دفتر میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی محمد عادل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولی محمد عادل نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بے مثال قربانیاںپیش کیں اور اس راہ میں ان کے ایک بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ دوسرا بیٹا جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے اہم خدمات انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ولی محمد نے طویل عرصہ تک بھارتی جیلوں میں بھی گزارا ۔وہ تحریک آزادی کشمیر کے ایک پر جوش وکیل اورجدوجہد آزادی کے انمول سرمایہ تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کی وفات سے تحریک حریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔غلام محمد صفی نے ولی محمد عادل کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے اس موقع پربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور بدحواس فوجیوں کی حالیہ بزدلانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتا ہے۔انہوں نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی جیلوںمیں گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم کرکے ا ن کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے جوکہ بین الاقومی قوانین کی صریحا ًخلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کافوری نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ غلام محمدصفی نے کہاکہ اگرچہ سید علی گیلانی اور محمد اشرف صحرائی جیسے قد آ وراور مخلص قائدین کا خلا پر کرنا آسان نہیں لیکن ہمیں قوی امید ہے کہ تحریک آزادی کے راہنمااکشمیری قوم کی ا مید پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button