مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت جیلوں میں بند 5ہزار سے زائد کشمیریوں کو رہا کرے، آغا روح اللہ

سری نگر :نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں نظر بند 5ہزار سے زائد کشمیریوں کو رہا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بہت سے نظربندوں کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے قید رکھا گیا ہے اور انکے قانونی حقوق سلب کیے گئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ دو برس سے نظر بند صحافی عرفان معراج جبکہ چار برس سے قید انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نظر بندوں کو قانونی حق دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
آغا سید روح اللہ نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ایک خط بھیجا تھا جس میں نظر بندوں کی رہائی کے لیے درخواست کی گئی تھی لیکن انہیں اس خط کا کوئی جواب نہیں ملا ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں قیدیوںکی رہائی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی دعاﺅںمیں غزہ کے مظلوم لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button