مقبوضہ جموں و کشمیر

بہار میں مقامی لیڈر کو ووٹ نہ دینے پر دو دلت افراد کو تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا

پٹنہ 14 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے بلدیاتی انتخابات میںمقامی لیڈرکو ووٹ نہ دینے پر دو دلت افرادکو تشددکا نشانہ بنایااور انہیں اپنی تھوک چاٹنے پر مجبور کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ گاو¿ں کے سربراہ کے لئے ہونے والے انتخابات میںایک امیدوار بلونت سنگھ نے دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دو افرادانیل کمار اور منجیت کمارکو ووٹ نہ دینے پراٹھک بیٹھک کرنے اور زمین سے اپنی تھوک چاٹنے پر مجبور کیا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں ملزم بلونت سنگھ کہہ رہا ہے کہ انہوں نے الیکشن سے پہلے ان کی شراب پی لیکن انہیں ووٹ نہیں دیا۔ویڈیو میںوہ متاثرین کو گالیاں دیتا اور ان کی توہین کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔بلونت سنگھ ڈمری پنچایت میں سرپنچ کے عہدے کا امیدوارتھا اورالیکشن ہارنے کے بعدووٹ نہ ڈالنے پر دونوں افراد کی توہین کی۔اورنگ آباد سب ڈویژن کے انچارج ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ پولیس شیو کمار راو نے صحافیوںکو بتایا کہ پولیس ویڈیو کی سچائی کی جانچ کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button