مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں :پولیس نے 18 مسلمان تاجروں کو گائے کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا
جموں 28اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ پرست بھارتی پولیس نے جموں کے ضلع ریاسی کے مختلف علاقوں سے 18 مسلمان تاجروں کو گائے کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کی پولیس ٹیموں نے مویشیوں کے مسلمان تاجروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور مہور ، ارناس ، چسانہ اور پونی سمیت مختلف علاقوںمیں چھاپے مارے ۔ پولیس نے اس دوران 18تاجروںکو گرفتار کیاجبکہ 123 مویشیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔گرفتار کے گئے تاجروں میں سے کچھ کے نام محمد شریف ، عبدالرشید ، شبیر احمد ، محمد اشرف ، مشتاق احمد ، محمد شکیل ، ارشد علی ، محمد قاسم ، اشرف علی ، انظر حسین ، محمد زبیر ، ماجد دین ، محمد اشرف ، مشتاق احمد اور محمد قاسم معلوم ہوئے ہیں۔