مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے شہید عامرماگرے کی قبرکشائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

نئی دہلی24 جون (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص محمد لطیف ماگرے کی طرف سے اپنے شہید بیٹے کی میت واپس کرنے کے حوالے سے درخواست منظور کرتے ہوئے 27جون بروز پیر سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔ لطیف ماگرے کے بیٹے عامر ماگرے کو بھارتی فوجیو ں نے نومبر 2021میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ شہید کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کے بجائے ضلع کپواڑہ کے ایک قرستان میں دفن کر دی گئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سی ٹی روی کمار اور سدھانشو دھولیا پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کو محمد لطیف میگری کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ آنند گروور نے بتایا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے سنگل جج بنچ نے عامر ماگرے کے بیٹے کی میت کو نکالنے کی اجازت دی تھی لیکن اس حکم کو بعد میں ایک ڈویڑن بنچ نے معطل کر دیا تھا۔فوجیوں نے عامر کوتین دیگر شہریوں کے ساتھ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button