مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: بھارتی پیراملٹری افسر نے خود کشی کرلی

سری نگر 01 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اجے کمار لامہ نے ضلع کے علاقے چاڈورہ میں اپنی بیرک میں پھندہ لگاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اجے کمار کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے تھا۔
اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ 564 ہو گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button