بھارت

بھارت: مسلمانوں کو عید کی نماز سڑک پر پڑھنے پر پاسپورٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں

نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں عیدالفطرکی نماز سڑک پر پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو سڑک پر نماز پڑھنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ پابندی جمعةالوداع اور عید الفطر کی نماز سڑک پر پڑھنے پر لگائی گئی ہے، نماز مساجد اور عیدگاہ میں ہی ادا کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں یا بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔میرٹھ میں سکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد کے ساتھ ساتھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button