بھارت
بھارت :آسام میں نئے وقف قانون کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج
گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام کے ضلع کاچھر میںپولیس نے نئے وقف ترمیمی قانون کے خلاف نکالی گئی ایک بڑی ریلی پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سلچر قصبے کے علاقے برینگا میں ہزاروں افراد حال ہی میں نافذ کردہ وقف قانون کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اٹھائے تھے اوروہ بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے وقف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے۔آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ریاستی پولیس کے پاس انٹیلی جنس رپورٹ تھی کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف اقلیتی برادری کے احتجاج کے دوران کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے۔