بھارت

بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی

گوہاٹی:بھارت کی دو مختلف ریاستوں آسام اورجھارکھنڈ میں پیراملٹری فورسز کے دو اہلکاروں نے اپنے کیمپوں میں خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت جادھو اتول ہری کے نام سے ہوئی ہے،شورش زدہ ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے مضافاتی علاقے رانی میں واقع کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی حکام کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اہلکار اپنے کوارٹر میں خون میں لت پت پایا گیا جس کی رائفل اس کے پہلو میں تھی۔ اس نے خود کو سر میں گولی مارد ی تھی۔
ایک اور واقعے میں شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے علاقے لیاکڈ میں قائم کیمپ میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کا ایک کانسٹیبل جس کی شناخت 24سالہ آکاش کمار کے طور پر ہوئی ہے، پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔چرکنڈا پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر رام جی رے نے بتایاکہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے کیونکہ اس نے اپنے پیچھے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button