آسام میں ہندو انتہا پسندوں نے ہندووں کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا
گوہاٹی 27 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل سے وابستہ کارکنوںنے شورش زدہ ریاست آسام میں ہندوو¿ں کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے کاچھر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب قصبے کے پریسبیٹیرین چرچ میں غیر عیسائیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں بجرنگ دل کے ایک مقامی رہنما یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ ہمیں ان ہندوو¿ں سے مسئلہ ہے جو ”تلسی دیوس“ منانے کے بجائے میری کرسمس گانے کے لیے اپنے دھرم کے خلاف جا رہے ہیں۔ویڈیو میں بجرنگ دل کے ارکان زعفرانی اسکارف پہنے اور ”جے شری رام“ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے 11 بجے کے بعد چرچ کو تالا لگا دیا۔اسی طرح کا ایک واقعہ 2020 میں کرسمس کے دوران سلچر میںپیش آیا جس میں انتہا پسندہندو تنظیموں کے ارکان نے ہندوو¿ں کوعیسائیوں کے تہوار میں شرکت سے روک دیاتھا۔