بھارت

بھارت :وزیر اعظم امت شاہ کو لگام دیں جو مغربی بنگال میں تشدد بھڑکانے میں ملوث ہیں:ممتابنرجی

کولکتہ 16اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے ریاست میں تشدد بھڑکانے کی سازش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے وقف قانون پر ائمہ مساجدکے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ بنگال میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے امیت شاہ اور بی ایس ایف نے بنگلہ دیشی شرپسندوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ بنگال کے خلاف سازش کرنے کے لیے ایجنسیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ریاست کے ضلع مرشد آباد میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تین افراد کی موت ہوئی تھی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں تشددمنصوبہ بندی کے تحت کرایاگیا۔ انہوں نے ائمہ مساجد کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی وقف قانون کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو لگام ڈالیں۔ وہ تمام ایجنسیوں کو ہمارے خلاف سازش کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وقف قانون کو بی جے پی کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی قرار دیتے ہوئے خبردارکیاکہ زعفرانی پارٹی تقسیم کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی آئے گی اور آپ کو اکسائے گی، لیکن ائمہ مساجد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button