بھارت

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص کینیڈا میں قتل کردیاگیا

Another man from Indian Punjab Killed in Canada

اوٹاوا: کینیڈامیں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں بھارتی پنجاب کے علاقے لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ایک 28سالہ شخص کو ملک کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہرسر ے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے یوراج گوئل کو ان کی رہائش گاہ کی پارکنگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔خاندانی دوستوں کے مطابق یوراج جم سے واپس آ رہاتھا اور جب وہ پارکنگ میں پہنچا تو وہ اپنی والدہ کے ساتھ فون پر بات کر رہاتھا۔ کال منقطع کرنے کے بعد اس سے ایک فرد نے پوچھا کہ کیا وہ اسی عمارت میں رہتاہے۔ جب یوراج نے ہاںمیں جواب دیا تو حملہ آور نے اس پر چھ گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ یوراج اور اس کی والدہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی فون ریکارڈنگ نے جرم سے متعلق مختلف کڑیوں کو جوڑنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش جاری ہے ،تاہم یوراج کا خاندان اس صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے والدین ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button