مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں تازہ برفباری

 

سرینگر11 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے بالائی علاقوں میں آج صبح برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وادی کشمیر ور جموں خطے کے پہاڑی علاقوں سمیت سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگرکچھ حصوں میں ہفتہ کی صبح برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانے درجے کی مزید برفباری اور بارش متوقع ہے ۔
یا درہے کہ مقبوضہ علاقے میں چالیس روز چلہ کلاںختم ہوچکا ہے۔ سخت ترین سردی کا یہ دور(چلہ کلاں)21 دسمبر سے 31جنوری تک جاری رہتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button