پاکستان

جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، پاکستان

بھارت بے بنیاد دعوﺅں کے بجائے کشمیر پر اپنے جبری قبضے کے خاتمے پر توجہ دے، ترجمان

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے دعوﺅں کی الاقوامی قانون کے تحت کوئی حیثیت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کشمیر پر بھارتی موقف کوسختی سے رد کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کو یونین ٹیریٹری قرار دینے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ تسلیم کر رکھا ہے اور اس کی حتمی حیثیت کا تعین عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ترجمان نے دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے مسلسل بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ” دہشت گردی کا شکار ہونے کا بھارتی بیانیہ اسکے خود دہشت گردی میں ملوث کے شواہد پر ہرگز پردہ نہیں ڈال سکتا۔“
انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد دعووﺅں کا سلسلہ بند کرے اور جموں و کشمیر پر 77 سال سے جاری جبری قبضے کو ختم کرنے پر تو جہ دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button