مقبوضہ جموں و کشمیر

بزدل بھارتی فوجیوں نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی

اسلام آباد: کنٹرول لائن (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پربزدل بھارتی فوجیوں نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بہادر پاک افواج نے بھرپور اور موثر جواب دیا ، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کا لہرانا بھارتی فوج کی طرف سے اپنی شکست تسلیم کرنا ہے۔
پاک فوج نے بھر پور اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عیار و مکار بھارت کے دانت کھٹے کر دیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button