آزاد کشمیر

آزاد کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مظفر آباد:
آزاد کشمیر میں پاکستان اورآزاد کشمیرمیں بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام سینکڑوں شہریوں نے سینٹرل پریس کلب کے باہراحتجاج کیا ۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارت کے جھنڈے (ترنگے) کو نظر آتش کیا ۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے نعرے بلند کئے۔اس موقع پر عزیرغزالی سمیت مقررین نے پاکستان کی مسلح افواج کو شجاعت اوربہادر ی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے جنوبی ایشیا کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے ۔جدوجہد آزادی کشمیر کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔راولاکوٹ پریس کلب کے باہر بھی بھارت مخالف مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارت ایک دہشتگرد ریاست بن چکا ہے ۔ بھارت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پاک فوج کی بروقت جوابی کاروائی نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔پاک فضائیہ نے دشمن کے 5جہاز مار گرائے جس پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پونچھ کے غیرت مند قبائل افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔بھارت کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین میں سردار قمر رشید ، سردار اکرام منصف ، سردار ظہور اوردیگرشامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button