پاکستان

بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی، خمیازہ بھگتنا ہوگا:وزیراعظم شہبازشریف

ہمارے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، شہبازشریف کا قوم سے خطاب 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، جس کا اسے خمیازہ بھگتنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیاکہ کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج اور قوم ہمہ وقت تیار ہے۔بھارت نے فاش غلطی کی۔ جس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ وطن عزیزکے دفاع کیلئے لڑنے کیلئے تیارہے۔ شاید بھارت سمجھ بیٹھا تھا کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے جو اپنے عزم میں فولادی ہے۔ ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔بزدل دشمن بھارت نے نہتے شہریوں پر وارکیا۔شہدا٫کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کودندان شکن جواب دیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے طیاروں کے پرخچے اڑا دیئے۔ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپاکیا،دشمن چیخ اٹھا۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کے سپوتوں نے خود کو میدان جنگ سے نکھارا ہے، وہ اپنے وطن کی عزت اور حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پوری دنیا نے دیکھا کہ عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے اور اللہ کے فضل و کریم سے ہمارے شاہینوں نے فضا میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا، بھارت کے 5 جنگی طیارے جو ان کا غرور تھے، اب صرف راکھ، ملبہ اور نشان عبرت بن چکے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا جس میں سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی، جو کل رات دوبارہ پورے زور سے گونجی اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کاری ضربیں لگائیں، جو وقت کا مرہم بھی کبھی نہیں بھر سکے گا جبکہ بھارت کے بزدلانہ حملوں نے 26 معصوم شہری شہید اور 46زخمی ہوئے، ان میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 31 شہری شہیداور57 زخمی ہوئے۔ ابھی ایک بچے کی نماز جنازہ پڑھ کر آئے ہیں، اس کی عمر صرف 7 سال تھی، اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر پر تھا کہ اسپرنٹر لگا اور وہ اللہ تعالیٰ کو پیارا ہو گیا، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ ننھا پھول کھیلنے سے پہلے مرجھا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہادت کے بلند رتبے پر ایسے ہی فائز ہونے والے ہمارے دوسرے عظیم پاکستانیوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اور پورا پاکستان ان شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا، یہ وہ بزدل دشمن ہے، جو نہتے انسانوں پر وار کرکے خود کو طاقتور سمجھتا ہے، لیکن گزشتہ رات ہم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ وطن عزیزکے دفاع کیلئے شانہ بشانہ ہے ۔پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔دشمن بزدل ہے جونہتے شہریوں پروارکرتاہے۔پوری قوم اپنی بہادرمسلح افواج کوسلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمن پرایک بارپھراپنی برتری ثابت کردی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،سروسزچیفس اورمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔تاہم بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقراررکھی۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت دیئے بغیرخطے میں امن قائم ممکن نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button