پاکستان

تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے ، رانا قاسم نون

کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں، محمد اعظمی عبدالحمید

اسلام آباد:چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈاہے جسے اگر حل نہ کیا گیا تو یہ خطے میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمیدسے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔رانا قاسم نون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو قوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں ۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے ملائیشیا پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو آسیان اور دیگر عالمی فورموںپر بھی اٹھائے۔
حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے اس موقع پر کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تناظر میں کشمیر ملائیشیا اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے مزید کہا کہ آسیان مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور و خوض کے لیے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کرے گا جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کی وکالت کرنے کے ملائیشیا کے عزم کو تقویت ملے گی۔
ملاقات میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن پارلیمنٹ سردار فتح علی خان میا نخیل اور رکن پارلیمنٹ عقیل انجم بھی شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button