World

پاک بھارت کشیدگی پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکا اظہارِتشویش

نیویارک:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ر فائلیمن یانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے بھارت اور پاکستان پرزوردیاکہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں فوری کمی لائیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن عالمی برادری کی اولین ترجیح ہے اورکسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہ صرف خطے بلکہ عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کا واحد موثرحل سفارتکاری اور مذاکرات ہیں اور یہی دیرپا امن کے حصول کا راستہ ہے، اقوام متحدہ اس حوالے سے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔عالمی ادارے نے تمام دونوں ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں اورخطے میں استحکام کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button