World

امریکہ سے بدنام زمانہ گینگسٹر سمیت 200بھارتی شہری ملک بدر

واشنگٹن: امریکہ نے غیرقانونی طور پر مقیم اور جرائم میں ملوث 200بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا جن میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی بھی شامل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے بھارتیوں میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر انمول بشنوئی، پنجاب میں مطلوب دو فرار ملزمان اور غیرقانونی طور پر مقیم197 افراد شامل ہیں۔انمول بشنوئی گرفتار گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا چھوٹا بھائی ہے جو بھارت میں کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انمول بشنوئی پر درج متعدد مقدمات میں سابق بھارتی وزیر بابا صدیق کے قتل اور اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیسز بھی شامل ہیں۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق انمول اپریل 2022میں جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھارت سے فرار ہوا تھا۔ اس کے چند ہفتے بعد 29مئی کو گلوکار سدھو موسے والا کا قتل کیا گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جعلی روسی دستاویزات کے ذریعے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سفر کرتا رہا جب تک کہ اسے ٹریک کر کے حراست میں نہیں لیا گیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک سے خفیہ چینلز کے ذریعے گینگ آپریشنز کی ہدایات جاری کرتا رہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button