پاک بھارت جنگ

”مودی باز آجاﺅ، ورنہ مزید سخت نتائج کیلئے تیار رہو“ لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف غفور

اسلام آباد:پاکستان کی طرف سے بھارت کو دندان شکن جواب کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔انہوںنے ٹوئٹ کی کہ ” نصر من اللہ وفتح قریب“۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے لکھا”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کرو، تم دراصل دہشتگرد ریاست ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف اس کا بدترین مظاہرہ کیا“۔
بعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا ” ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوںنے لکھا” یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے، بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کروگے۔؟انہوں نے مودی کو اپنی سفاکیت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ” اب باز آجاو¿ ورنہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں مزید سخت نتائج کے لیے تیار رہو“۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button