پاک بھارت جنگ

بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا، امریکا نے جھوٹا موقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

 

واشنگٹن:امریکا نے پہلگام واقعے سے متعلق بغیر ثبوت کے پاکستان پرالزامات سے متعلق بھارت کا جھوٹا موقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیاہے،جس کے بعد بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامناہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پہلگام واقعے کے بارے میں بھارتی دعوئوں سے متعلق انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار کردیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک سے رابطے ہیں۔ امریکا تنازعے کا ذمہ دارانہ حل چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انٹیلی جنس رپورٹس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔ٹمی بروس نے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔اس حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا ہے۔ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button