پاک بھارت جنگ

”نصر من اللہ و فتح قریب“:آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کا مکار دشمن بھارت کو تباہ کن جواب

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ادھم پور،پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیس، بھٹنڈہ،سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا انہیں بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مکار دشمن بھارت کے خلاف فجر کے وقت آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا گیا۔ بھارت کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو سائبر حملے میں ناکارہ بنایا گیا۔پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملے کیے،پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جب کہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانےوالا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا۔بھارت کی سرسہ ایئرفیلڈکی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے بھی خود کر دی۔
پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔یکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حالیہ کارروائیوں کے بعد پاکستان کے جواب کے لیے تیار رہے۔
اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیربیسز پر میزائل داغے جسے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button