پاک بھارت جنگ
جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے ترکیہ کی یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ معطل کر دیا
نئی دلی: نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)نے ترکیہ کی انونو یونیورسٹی سے کیا گیا اپنا ایک تعلیمی معاہدہ معطل کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران ترکیہ کیطرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت پر مودی حکومت سخت سیخ پا ہے۔ جے این یو نے بھی ترکیہ یونیورسٹی کے ساتھ اپنا معادہ اسی تناظر میں معطل کر دیا ہے ۔ بھارت نے ترکیہ کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے سوشل میڈیا ہینڈل کو بھی بلاک کر دیا ہے ۔