بھارت
بھارت:مسلم خاتون صحافی کو جنگ مخالف پوسٹ پر دھمکیوں کا سامنا
نئی دہلی:
بھارت میں ایک خاتون مسلم ایوارڈ یافتہ صحافی اور دی وائر کی سینئر ایڈیٹر ارفع خانم شیروانی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پوسٹ پر انہیں دھمکیوں اور بیہودہ پیغامات سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ارفع نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا” مجھے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات اور کالز موصول ہو رہی ہیں، مجھے سخت ہراساں کیاجا رہا ہے۔انہوںنے دھمکی آمیز سکرین ساٹس بھی شیئر کیے جس میں انتہائی فحش زبان استعمال کی گئی ہے۔
ایک ہندو جنوبی نے لکھا ہے ”آپ مسلمان ہیں، اسی لیے آپ کوپاکستان سے اتنی ہمدردی ہے لیکن اب کھیل ختم ہو چکا ہے۔“
ارفع نے بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے تناظر میں امن کی تلقین پر مبنی ایک مختصر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا”امن حب الوطنی ہے۔ جنگ تباہی ہے۔ سرحدیں خون نہیں بہاتیں جنگ بند کرو، اب کشیدگی کو فوری طور پر کم کرو۔“