بھارت

اتر پردیش : بھارتی پولیس نے ایک دلت شخص کو دوران حراست قتل کردیا

images (8)لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک دلت شخص کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے ضلع فیروز پور میں28 سالہ دلت شخص آکاش سنگھ کو حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔ مقتول کی مان شکنتلا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کہ پولیس نے پیر کے روز اسکے بیٹے کو حراست میں لیا اور دوران حراست اسے بے دردی سے ماراپیٹا۔ شکنتلا نے مزید کہا کہ پولیس نے اسکے بیٹے پر موٹر چوری کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔ وہ دو بچوں کا باپ تھا۔ آکاش کے قتل پر علاقے کی دلت برادری نے اسکی لاش سٹرک پر رکھ کر کئی گھنٹوں تک شدید احتجاج کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button