IndoPakWar

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

اسلام آباد: جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے زور دیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی نے ایک بار پھر خطے کو جوہری جنگ کے دھانے پر پہنچادیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی دھمکیوں نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا جسے پاکستان نے بجا طور پر جنگی اقدام قراردیاتھا۔ محمود ساغر نے عالمی برادری کے دونوں ممالک سے ضبط و تحمل کامظاہرہ کرنے کے مطالبے کاخیرمقدم کیا اور خاص طور پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اوروزیرخارجہ مارکو روبیو کی کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ممالک کی قیادت سے رابطوں اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔
دریں اثناء جموں و کشمیر کونسل فارہیومن رائٹس نے امریکی ثالثی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازعہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ جے کے سی ایچ آر کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے ایک بیان کہا کہ یہ پیشرفت طویل عرصے سے جاری سفارتی تعطل میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں ایک بارپھرکشمیرکو ایک حل طلب بین الاقوامی مسئلہ تسلیم کیاگیا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی طرف مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسے تنازعہ کشمیرایک بارپھر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قراردینے کے بھارتی بیانیے کو مسترد کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button