IndoPakWarبھارت

جنگ کے بجائے پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: بھارتی فوج کے سابق سربراہ

نئی دہلی:بھارتی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل منوج نروا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے اور مختلف چینلوں کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی کوششوں پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنرل نروا نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم نہیں ہوتی بلکہ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے۔بھارت کے سابق آرمی چیف نے کہا کہ عوامی سطح پر بھرپور انداز میں جنگ پر اکسانے کی جس انداز میں کوشش کی گئی، وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب کرتی ہے۔جنرل منوج نروا نے کہا کہ اسی لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button