مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان اور بھارت جنگ بندی سے فائدہ اٹھاکرحل طلب مسائل کو حل کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذآرائی ختم کرنے کے لیے حالیہ جنگ بندی کے بعد صورت حال بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک اسے اپنے حل طلب مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بیان 10مئی کو دونوں ممالک کی طرف سے ایکدوسرے پر ڈرون اور میزائلوں حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدے کے بعد آیا ہے۔ اس پیش رفت کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں یومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی جاری ہے۔ میرے خیال میں ہم نے دیکھا ہے کہ ہم پہلے سے بہتر صورتحال میں ہیں۔دوجارک نے امید ظاہر کی کہ محاذآرائی کے خاتمے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے مزید امکانات پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور فریقین اس کا استعمال اپنے بہت سے مسائل حل کرنے کے لیے کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button