مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ایران کی حمایت میں پرامن مظاہرے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوںمیں آج نماز جمعہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پرامن مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے علاوہ بڈگام اور پلوامہ اضلاع کے کئی علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر ایران کی خودمختاری، سالمیت کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کی مداخلت اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
سری نگر میں، حسن آباد اور گنڈ ہسی بھٹ کے علاقوں میں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے ایران اور اس کی قیادت کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے بڈگام کے مین چوک اور ضلع پلوامہ کے علاقے گنگو میں کیے گئے۔
ایک مذہبی رہنما نے پلوامہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کی مسلم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ دنوں ملک ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے عوام اور حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ انصاف اور حق کی لڑائی میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button