مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سامبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع سانبا میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلاشی آپریشن ضلع کے نگل،چلاڈانگا،گوران اور ملحقہ جنگلاتی علاقوں میں شروع کیا گیا۔ آپریشن میں بھارتی فوج اور پیراملٹری دستے حصہ لے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل وحرکت دیکھے جانے کے بعد شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button