مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئے

سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی نے بارشوں اور برفباری کی وجہ سے تمام امتحانات ملتوی کردئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں طلباء سے کہا گیا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ/ یوجی/ پی جی اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کے امتحانات جو5جنوری بروزبدھ کو ہونے تھے ملتوی کردئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشد نے کہاہے کہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوںکا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button