تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

 

سرینگر 23ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوکندھر سنگھ نامی فوجی اہلکار نے ضلع کے علاقے کیرن میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ اسے تشویشناک حالت میں ایک نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 513ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: