IndoPakWarپاکستان

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اورپاکستان جواب نہیں دےگا، آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ تمام حکمت عملی جوبھارت اور مودی نے بنائی تھی، ہم نے ناکا م بنا دی۔ انہوںنے کہا کہ یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور متحدہ رہے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر اسے جواب دینا ہے ، مظفرآباد میں بھارتی شیلنگ سے7سال کا ارتضیٰ شہید ہوا اور جس بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا ہم نے اسے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 اور7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ہم نے ان کو تباہ کیا، ہم نے کسی ایک سویلین انفرااسٹرکچر،کسی ایک سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے،لیکن اگر بھارت نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہماراجواب اس سے بھی شدید ہو گا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button