مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفرآباد: پاسبان حریت کے زیر اہتمام بھارت مخالف ریلی

مظفرآباد:mzf ajk pasbaan19 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاسبان حریت جموںوکشمیر کے زیر اہتمام آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی میں پاسباں حریت کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "او آئی سی” سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنی حمایت میں تیزی لانے کے حوالے سے جملے درج تھے۔ ریلی کے شرکا ء بھارتی غاصبو جموںو کشمیر چھوڑ دو کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ۔ ریلی سے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، سماجی رہنماءمحبوب خان، پیپلز پارٹی کے رہنماءشوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشم، انسانی حقوق کے کارکن مشتاق الاسلام، عظمت حیات کشمیری، ڈاکٹر محمد منظور، حمزہ شاہین اور محمد ایمل فرزام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں کشمیر اس وقت بڑے پیمانے پر بھارتی ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدترین مظالم سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے اور بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو روز ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے جبکہ اس وقت ہزاروں کشمیری جیلوں میں قید ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ مقررین نے اسلام آباد میں جاری او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس پر زور دیا کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی بھارتی ریاستی دہشت کانوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام سے حق خودارادیت کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لئے ایک ٹھوس اور مضبوط لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔ ریلی کے شرکا نے برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button