مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے، حریت کانفرنس

سرینگر یکم ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی طرف سے امن پسند کشمیری عوام پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔ ان مظالم کا مقصد کشمیریوں کی ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو کمزور کرنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت کونوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارتی رہنمائوں کی طرف سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے جموں وکشمیر کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں اور خود بھارتیوں کی طرف سے بنائی گئی متعدد تاریخی دستاویزی فلموں ”فریڈم ایٹ مڈ نائٹ ، ڈینجر ان کشمیر ،گاندھی اور نہرو کی سوانح عمری” میں اس تلخ حقیقت کو تسلیم کیاگیا ہے کہ کشمیری عوام کو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے ۔ حریت ترجمان نے تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت نے نڈرکشمیری عوام کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت کی طرف سے وحشیانہ فوجی طاقت کے استعمال سے بھارت کوکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور مزحمتی تحریک مقبولیت کی بلندیوںکو چھو رہی ہے ۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، جبری گرفتاریاں ، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری گھنائونے جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ۔KMS-05/Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button