بھارت

تلنگانہ میں ہندو تواتنظیموں کے ارکان کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں ہندو تو ا تنظیموں کے غنڈوں نے مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ‘جئے شری رام’ کا ہندو نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غنڈوں نے مسلم نوجوانوں پر شہر کے کائیدرگام علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب حملہ کیا۔ لاٹھیوں اور تلواروں سے لیس حملہ آوروں نے نہ صرف مسلم نوجوانوں کو مارا پیٹا بلکہ انہیں ہندو نعرہ ’جئے شری رام‘ لگانے پر بھی مجبور کیا۔
عینی شاہدین اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ہندو ہندوتوا کے ارکان آدھی رات کے وقت آئے ،انہوں نے مسلمان لڑکوں کو لاٹھیوں سے مارنا شروع کیا۔ایک زخمی مسلم نوجوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”انہوں نے ہم سے ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگانے کو کہا ، جب ہم نے انکار کیا تو انہوں نے ہمیں وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ نوجوان نے کہا کہ میرا ایک دوست اب بھی اسپتال میں ہے۔“

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button