بھارت

راشن کارڈ رکھنے والوں کو بھارتی جھنڈا خریدنے پر مجبور کرنا شرمناک ہے ،راہل گاندھی

نئی دلی 11 اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راشن کارڈرکھنے والے لوگوں کوبھارتی جھنڈا خریدنے پر مجبور کرکے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی "قوم پرستی” کوفروخت اور غریبوں کی عزت نفس کو مجروح کرر ہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں کہاکہ قوم پرستی کبھی بیچی نہیں جا سکتی۔ ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت بھارتی جھنڈے کے ساتھ ساتھ ملک کے غریب عوام کی عزت نفس پر بھی حملہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مبینہ طور پر کچھ راشن کارڈ ہولڈروں کو جھنڈا خریدنے کے لیے 20روپے دینے پر مجبور کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے بھی واضح کیاتھا کہ راشن کارڈ رکھنے والوں کو راشن کیلئے بھارتی جھنڈاخریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ اگر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات غریبوں پر بوجھ بن جائیں تو یہ بدقسمتی ہوگی۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غریبوں کو ترنگے خریدنے پر مجبور کرنا شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے ہر گھر ترنگا پروگرام کے تحت عوام سے 13سے15اگست تک اپنے گھروں پر جھنڈا لگانے کی اپیل کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button