بھارت

چندی گڑھ:انڈو تبتین بارڈر پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

چندی گڑھ:بھارتی ریاست پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ میں بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہماچل پردیش کے علاقے ہمیر پور سے تعلق رکھنے والے انڈو تبتین بارڈر پولیس کے کانسٹیبل وپن چوہان نے مبینہ طور پر شہر کے علاقے رائے پور خورد میں ایک فلیٹ میں زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے۔کانسٹیبل سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں تعینات تھا ۔ پولیس کو اس کی لاش اسکے فلیٹ سے ملی ۔تاہم لاش کے پاس سے کوئی نوٹ نہیں ملا ہے ۔چندی گڑھ میں گزشتہ18دنوں میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔اس سے قبل30مئی کوپولیس کے ایک کانسٹیبل کیلاش نے اپنے سروس ریوالور سے گولی مارکر خودکشی کر لی تھی۔ 5جون کوایک اور پولیس اہلکار اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایاگیاتھا اس نے خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کی تھی۔ مذکورہ پولیس اہلکار ذہنی مسائل کا شکار تھا۔
واضح رہے کہ افسروں کے امتیازی سلوک ، طویل عرصے تک چھٹی نہ ملنے اور ہارڈ ایریاز میں تعیناتی کی وجہ سے بھارتی فورسزکے اہلکاروں میں خودکشیوں کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ ان واقعات سے بھارتی فورسز اہلکاروں میں بڑھتی ہوئی مایوسی ظاہرہوتی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button