بھارت

تریپورہ: لوگوں نے پنچایت کے حکم پرخاتون کو سرعا م برہنہ کیا

اگر تلہ23اگست(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تریپورہ میں لوگوں نے پنچایت کے حکم پر ایک خاتون اور اسکے بیٹے کو سرعام برہنہ کیا اور انہیںتشدد کانشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تریپورہ کے دارلحکومت اگر تلہ کے علاقے شنمورا میں ایک مقامی پنچایت کے رکن شکلال داس نے ایک عورت اور اسکے بیٹے پر چوری کا الزام لگانے کے بعدانہیں پنچایت میںطلب کیا ۔ جب خاتون اور اسکا نابالغ بیٹا وہاں پہنچے تو شکلال داس نے وہان جمع لوگوں کو دونوںکو برہنہ کرنے او ر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا حکم دیا۔بھیڑ نے ان دونوں کو برہنہ کر دیا اور مار پیٹ کی۔بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی جس نے انہیں وہاں سے نکال کو ہسپتال پہنچادیا۔پولیس نے ماں بیٹے کا بیان درج کیا لیکن تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button