بھارت

بھارت نے کشمیر سے متعلق دو ویب سائٹس اور 20 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے

نئی دہلی21 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت نے اظہار رائے کے حق کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق دو ویب سائٹس ”کشمیر گلوبل“ اور ”کشمیر واچ“ اور 20 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے کشمیر سے متعلق دو ویب سائٹس اور 20 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انفارمیشن سکریٹری اپوروا چندرا کی طرف سے جاری کردہ دو الگ الگ احکامات میں یو ٹیوب اور ٹیلی کام کے محکمے سے کہا گیا کہ وہ ملک کے مفاد میں مذکورہ مواد تک رسائی کوروک دیں۔ کشمیر گلوبل اور کشمیر واچ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ20 یوٹیوب چینلز میں دی پنچ لائن، انٹرنیشنل ویب نیوز، خالصہ ٹی وی، دی نیکڈ ٹروتھ، نیوز 24، 48 نیوز، فکشنل،ہسٹاریکل فیکٹس، پنجاب وائرل، نیا پاکستان گلوبل اور کور اسٹوری شامل ہیں۔اپورواچندرا نے محکمہ ٹیلی کام کے نام اپنے عبوری حکم میں کہا کہ مذکورہ ویب سائٹس کی طرف سے شائع کردہ خبروں کو دیکھنے کے بعدمیں اس بات پرمطمئن ہوں کہ مذکورہ ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی معلومات بھارت کی خودمختاری ،سالمیت، دفاع اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں اور اس وجہ سے یہ آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 69(A) کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ اس سے پہلے وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یامحکمہ ٹیلی کام IT ایکٹ اور انڈین ٹیلی گراف رولز 1951 کے تحت ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کرسکتے تھے۔تاہم مذکورہ احکامات سیکرٹری کو دیے گئے ہنگامی اختیارات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button