بھارت
اڈیسہ میں بھارتی پیرا ملٹری اہلکار مردہ پایا گیا
رورکیلا : بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اہلکارکی شناخت 31سالہ ساحل کمار کے نام سے ہوئی ہے جسے ریاست کے ضلع سندر گڑھ میں ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔اہلکار کا تعلق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے سے بتایا جا رہا ہے۔
ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔