پاکستان

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:
پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ یہ پابندی بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروںپر عائد ہو گی ۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کوبنیاد بنا کر پاکستان کے شہری علاقوں پر جارحیت کے بعدپروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button